ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجین وسطرو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )عیدالاضحیٰ انتظامات اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجین وسطرو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس، اس موقع پر عیدالاضحیٰ کے انتظامات، مون سون کے دوران اربن فلڈنگ اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر پیشگی انتظامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار، سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف کاہلوں سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے کہا کہ عید کے موقع پر مویشی منڈیوں کے قیام اور شہر میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کیے جائیں۔ مون سون کے پیش نظر شہر میں بارشی پانی کے باعث عوام کو دشواری نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دریائی بیلٹ اور نشیبی علاقوں میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ریلیف کیمپوں کی نشاندہی اور خیمے، کشتیاں، ادویات سمیت اشیائے ضروریہ کا بندوست مکمل کیا جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریوں کو جانچنے کے لیے ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام منعقدہ موک ایکسر سائز میں حصہ لیں۔ فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام ادارے آپس میں قریبی رابطہ کاری کو فروغ دیں

مزید خبریں

Back to top button