نواز شریف عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس، جاتی عمرہ پہنچ گئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے ہیں اور جاتی عمرہ پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم حالیہ دنوں میں جنیوا اور برطانیہ کے دورے پر بھی رہے، جس کے بعد وہ عمرہ کی سعادت کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وہ واپس پاکستان پہنچے اور سیدھے جاتی عمرہ روانہ ہو گئے۔

ان کی وطن واپسی کے موقع پر سیاسی حلقوں میں بھی سرگرمی دیکھی جا رہی ہے، تاہم فوری طور پر کسی اہم سیاسی ملاقات یا شیڈول کا اعلان سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں

Back to top button