بدین: نواز شاہ بھاڈائی گرفتار، رہائی کے بعد آبی حقوق اور مسائل پر جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے) جئے سندھ محاذ کے مرکزی نائب صدر سید نواز شاہ بھاڈائی بدین میں نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کے لئے آتے ہوئے بدین نندو  روڈ پر گرفتار کر لیا گیا تھا پولیس نے گرفتاری کے بعد ان کو بدین تھانہ پر منتقل کیا بعد میں ان کو  نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا اور  چھ گھنٹے بعد ان رہا کر دیا گیا نواز شاہ  بھاڈائی نے  رہائی کے بعد بدین پریس کلب میں دیگر عہدیدران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جیئے سندھ محاذ کی جانب سے پریا کماری کی بازیابی ، بدین میں نہری پانی کی قلت، سندھ کے پانی کی مبینہ چوری، محکمہ ایریگیشن، سیڈا میں مبینہ کرپشن اور نہری منصوبوں میں ناقص تعمیراتی کاموں کے خلاف نکالی جا رہی تھی . ریلی کا مقصد مشترکہ آواز کے ذریعے سندھ کے آبی حقوق کے تحفظ اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے موثر جدوجہد کو جاری رکھنا تھا ۔ انہوں نے اپنی اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری مختلف شہروں سے بدین ریلی میں شرکت کے لیے آنے والے قافلوں کو زبردستی روکنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمارے جدوجہد کسی گرفتاری سے ختم نہیں ہو سکتی ، انہوں نے اس موقع پر الزام عائد کیا کہ پنجاب چشمہ جہلم لنک کینال کے ذریعے سندھ کے حصے کا پانی لے رہا ہے، جس کے باعث سندھ میں پانی کا بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران سندھ کے عوام کو ان کے حصے کا پانی دلانے میں ناکام رہے ہیں، جس کے نتیجے میں صرف زیریں سندھ لاڑ خطے میں لاکھوں ایکڑ اراضی پر دھان کی کاشت نہیں ہو سکی اور علاقے کی زرعی معشیت تباہ ہو کر رہ گئی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ آبادگار طویل عرصے سے پانی کی قلت، ناقص ترقیاتی کاموں اور مبینہ کرپشن کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، مگر متعلقہ اداروں اور عدالتوں نے تاحال اس سنگین مسلے کا موثر نوٹس نہیں لے رہے . انہوں نے کہا سندھ کے عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات ، سندھ کے پانی وسائل اور زمین پر قبضہ اور دیگر سندھ دشمن منصوبوں ، مصوم پریا کماری کی بازیابی تک ہماری پرامن جدوجہد جاری رہی گئی

مزید خبریں

Back to top button