طلبہ پرلاٹھی چارج،نصیرالدین شاہ حکومت پر برس پڑے

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی وڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے نئی دہلی میں پولیس کی جانب سے طالب علموں پر ہونے والے لاٹھی چارج پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
اداکار نصیر الدین شاہ نے طلبہ کے احتجاج پر ایک جذباتی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے طلبہ پر لاٹھی چارج کرنے والی دہلی پولیس کے اہلکاروں کا موازنہ امریکی آئی سی ای ایجنٹس سے کیا۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں نصیر الدین شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک جاہل اس ملک کی رہنمائی کرے تو اس کا دل یہ ہی چاہے گا کہ پورا ملک اسی کی طرح جاہل ہو، ناسمجھ، ناقابل اور بے رحم بنے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت میرا دل بھی بھرا ہوا ہے اور میں غصے سے کھول بھی رہا ہوں، یہ دیکھ کر کہ ہمارے بچوں کے ساتھ کس طرح ظلم کیا جا رہا ہے، ان غنڈوں کے ہاتھ سے جو مجھے امریکا کے آئی سی ای کی یاد دلاتے ہیں، ہاتھ میں ڈنڈا لیا منہ پر نقاب لگائے، کبھی اپنے بچو ں کے بارے میں بھی سوچا کرو اور یہ بھی سوچو تمہارا انجام تمہیں بھی ایک دن ملے گا۔
ان کاکہنا تھا کہ میں طالب علموں سے کہتا ہوں ہمت نہ ہاریں، بہت سے لوگوں کی ہمدردی آپ کے ساتھ ہے، آپ لوگ اپنی لڑائی لرتے رہیں سب آپ کے ساتھ ہیں اور میں اس ملک کی حکومت کو صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ سب یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہےکہ بھارت میں نوجوانوں کی سیاسی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی نے وزیر تعلیم کے استعفے کے مطالبے پر پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کی جس پر پولیس نے مارچ کے شرکاء پر لاٹھی چارج کیا۔
Legendary actor Naseeruddin Shah shares a video, fuming about the way youth were beaten up yesterday in Delhi. He reminds the government, “Sab yaad rakha jayega”
Thank you sir for your voice and solidarity 🙏 pic.twitter.com/pDmp2G4U3R
— Cockroach is Back (@Cockroachisback) July 21, 2026



