ننگرپارکر کے قریب نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

ننگرپارکر (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) ننگرپارکر تعلقہ کے گاؤں راسانی جو وانڈیو میں28سالہ نوجوان کھیمچند ولد گینو کولہی نے مبینہ طور پر پھندا لے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
اطلاع کے مطابق نوجوان نے گھر سے باہر اپنی زرعی زمین میں موجود ایک درخت سے رسی باندھ کر خودکشی کی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال ننگرپارکر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔



