اینکر مرید عباس قتل کیس کا 7 سال بعد فیصلہ، مرکزی ملزم عاطف زمان کو 2 بار سزائے موت کا حکم

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس کا فیصلہ 7 سال بعد سناتے ہوئے مرکزی ملزم عاطف زمان کو دو مرتبہ سزائے موت سنادی ہے۔ عدالت نے کیس میں مفرور شریک ملزم اور عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہیں۔

پراسیکیوشن کے مطابق، اینکر مرید عباس اور خضر حیات کو 9 جولائی 2019 کو کاروباری لین دین کے تنازع پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج تھا۔ ملزم عادل زمان سپریم کورٹ سے اپنی درخواستِ ضمانت مسترد ہونے کے بعد سے فرار ہے، جسے ٹرائل کورٹ پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اب مرکزی ملزم کو عبرت ناک سزا کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button