زمین پھٹی نہ آسمان گرا،دادا نے پوتےکوقتل کرکےلاش گڑھےمیں دبادی،لاش نکال کرموٹرسائیکل رکشے پر ہسپتال منتقل

خانپور(جانوڈاٹ پی کے)خانپور میں قتل کی لرزہ خیز واردات،سوتیلے دادا نے پوتے کوقتل کرکے لاش گڑھے میں دبادی۔قتل کی واردات نواحی علاقہ بستی لنجوانی نواں کوٹ میں پیش آئی۔17سالہ شفقت20روز قبل سوتیلےدادا کے گھر آیاتھا۔ذرائع کے مطابق لڑکے کے غائب ہونے پر والدہ نے تلاش شروع کردی،شک گزرنے پر والدہ نے پولیس کو اطلاع کردی۔شک کی بنا پردادابشیر احمد کو گرفتارکیا گیا تو قتل کا اعتراف کرلیا۔ڈی ایس پی شاہد نزیر وڑائچ کاکہنا ہے کہ ملزم نے پوتے کو قتل کرنا تسلیم کرلیا،ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے گھر کے باہر گڑھا سے نعش برآمد کرلی،ملزم کیخلاف تھانہ ظاہر پیر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
پولیس نے لاش کو گڑھے سے نکال کر ایمبولینس کے بجائے موٹر سائیکل رکشے پر لوڈ کی اور پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔



