ٹنڈو الہیار میں ناقص کھانا کھانے سے سیکڑوں افراد کی حالت غیر، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹنڈو الہیار میں مبینہ طور پر ناقص کھانا کھانے سے سیکڑوں افراد کی حالت غیر ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس اور کمشنر حیدرآباد سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سید مراد علی شاہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ افراد کے علاج میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ تمام متعلقہ ہسپتالوں میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ اور محکمہ صحت کو متاثرہ افراد کی مکمل دیکھ بھال اور انہیں ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
انہوں نے واقعے کی وجوہات کا فوری تعین کرنے اور ذمہ داران کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے آئی جی پولیس اور کمشنر حیدرآباد سے مکمل رپورٹ طلب کرلی۔



