شہری کے اغوا کا مقدمہ، منیب بٹ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شہری کے اغوا کے مقدمے میں ملزم اداکار منیب احمد بٹ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔
کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ملزم منیب احمد بٹ نے قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی۔ درخواست شہری کے اغوا کے مقدمے میں دائر کی۔
وکیل صفائی نے موقف دیا تھا کہ ملزم منیب احمد بٹ بے گناہ ہیں اور ان پر عائد الزامات بے بنیاد ہیں، مقدمہ ایک دن کی تاخیر سے درج ہوا، جس کی کوئی وضاحت نہیں دی گئی، ملزمُ منیب احمد بٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی، مگر پولیس گھر میں چھاپے مار رہی ہے۔
سرکاری وکیل کا موقف تھا کہ 22 اپریل کو ایئرپورٹ جاتے ہوئے شہری متعال خان کو مسلح و دیگر ملزمان گاڑی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے، ملزمان نے شہری کے کرپٹو اکاؤنٹ اور بینک اکاؤنٹ سے رقم نامعلوم اکاؤنٹ میں منتقل کی، ملزمان نے شہری کے 8600 امریکی ڈالر اور 24 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی رقم منتقل کی، ملزمان نے شہری کے لیپ ٹاپ و موبائل کا لاک کھلوا کر ڈیٹا ڈیلیٹ کیا، ملزمان شہری کو کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے تفتیش کے دوران اداکار منیب احمد بٹ کا نام سامنے آیا ہے۔
عدالت نے ملزم منیب احمد بٹ کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر اور سرکاری وکیل کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔



