حوثی حملوں کے مقابلے میں صبر اور استقامت کا مظاہرہ کریں،سعودی مفتی اعظم کی تلقین

ریاض (جانو ڈاٹ پی کے)حوثی حملوں کے تناظر میں سعودی مفتیِ اعظم شیخ صالح بن فوزان الفوزان نے سعودی اور اتحادی افواج کو متحد رہنے، ثابت قدمی اختیار کرنے اور ملک و عوام کے دفاع میں اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرنے کی تلقین کردی۔سعودی مفتیِ اعظم اور مجلسِ علماء کے سربراہ شیخ صالح بن فوزان الفوزان نے حوثی گروہ کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے سعودی عرب کے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔اپنے بیان میں شیخ صالح بن فوزان الفوزان نے محاذ پر موجود سعودی فوجیوں اور اتحادی افواج کو حوثی حملوں کے مقابلے میں متحد رہنے اور اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے اہلکاروں کو مشن کی انجام دہی کے دوران صبر، استقامت اور ثابت قدمی اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک اور عوام کے دفاع کے لیے فوجیوں کی جانب سے انجام دی جانے والی ذمہ داریاں اہم ہیں۔سعودی مفتیِ اعظم نے اہلکاروں کو فرائض کی ادائیگی میں اللہ پر توکل رکھنے اور مشکل حالات میں ثابت قدم رہنے کی بھی تلقین کی۔

مزید خبریں

Back to top button