ایم کیو ایم کی حکومت گرانے کی دھمکی، بلاول بھٹو کی بھی وفاق کو للکار ؛ ملک میں بڑی سیاسی جنگ چھڑ گئی!

​لاہور: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)۔ پاکستان کی سیاست میں اس وقت زلزلہ آ گیا ہے جب وفاقی حکومت کی اہم اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما فاروق ستار نے وفاقی بجٹ کو روکنے اور حکومت گرانے کی کھلی دھمکی دے دی ہے۔ فاروق ستار نے دوٹوک انداز میں اعلان کیا ہے کہ کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ کے عہدے پر دوبارہ بحال نہ کیا گیا تو ان کی جماعت وفاقی بجٹ پر کسی صورت ووٹ نہیں دے گی اور کامران ٹیسوری اب ایم کیو ایم کے لیے فائنل ریڈ لائن بن چکے ہیں۔ تاہم اس دھمکی کے فوری بعد وزیراعظم ہاؤس سے مصطفیٰ کمال کی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کی تصویر جاری ہونے سے ایم کیو ایم کی اندرونی پھوٹ اور بلیک میلنگ کی سیاست مکمل بے نقاب ہو گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مقتدر حلقوں کی جانب سے ۱۸ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کو رول بیک کرنے کی مبینہ سازشوں کے خلاف گلگت بلتستان کے پہاڑوں سے کاری جوابی وار کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں بیٹھے فیصلہ ساز بابوؤں کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی, گوادر یا گلگت کے وسائل پر وفاق کا قبضہ کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اب دونوں طرف سے باقاعدہ فائرنگ شروع ہو چکی ہے اور 18ویں ترمیم پر آر پار کی جنگ ملک کو بدترین بحران کی طرف دھکیل سکتی ہے۔ ایم کیو ایم کی بلیک میلنگ اور بلاول بھٹو کی مقتدرہ کے ساتھ اس بڑی جنگ کی مکمل اندرونی کہانی جاننے کے لیے سینیئر صحافی امداد سومرو کا یہ وی لاگ مکمل دیکھیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button