ذکیہ دنیاکی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی افغان خاتون بن گئیں

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)آسٹریلیا میں پناہ حاصل کرنے والی افغان خاتون ذکیہ ریور احمد نے تاریخ رقم کردی، انہوں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرلیا۔
ذکیہ احمد 8848 میٹر بلند چوٹی سر کرنے والی افغانستان کی پہلی خاتون ہیں، ذکیہ کا تعلق افغانستان کے صوبے غزنی سے ہے۔
ذکیہ ریور احمد آج صبح 7 بج کر 20 منٹ پر ماؤنٹ ایورسٹ کے ٹاپ پر پہنچیں۔
ذکیہ احمد کچھ عرصہ قبل افغانستان کے حالات کی وجہ سے آسٹریلیا منتقل ہوئی تھیں، انہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا اجازت نامہ آسٹریلوی دستاویزات کی بنیاد پر حاصل کیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستانی کوہ پیما سلمان عتیق نے بھی دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرلیا ہے، وہ آج صبح 11 بج کر 49 منٹ پر ایورسٹ کے سمٹ پر پہنچے۔
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سلمان عتیق ایورسٹ سر کرنے والے 14 ویں پاکستانی ہیں۔



