اوکاڑہ،مدرز ڈے کی مناسبت سے مصوری کے مقابلہ جات

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محبوب عالم کی خصوصی ہدایت پر مدرز ڈے کی مناسبت سے مصوری کے مقابلہ جات کا انعقاد۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹس کونسل حماد احمد چیمہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرام زاہد عقیل کی زیر نگرانی یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں طلبا و طالبات نے مصوری کے مقابلہ جات میں حصہ لیا اور اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ مقابلے میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور کینوس پر رنگوں کے ذریعے اپنے تخیلاتی فن کے جوہر دکھائے۔ نوجوان فنکاروں نے "ہم مائیں ہم بہنیں ہم بیٹیاں” کے موضوع پر پر اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل حماد احمد چیمہ نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو جس احترام اور توقیر سے نوازا ہے دنیا بھر میں اس کی مثال نہیں ملتی اور پنجاب ارٹس کونسل کی یہ ادنی سی کوشش خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے- انہوں نے کہا کہ خواتین ہر شعبہ حیات میں تیزی کے ساتھ ترقی کر رہی ہیں اور وطن عزیز کے لیے ہماری خواتین کی خدمات قابل تحسین ہیں- پنجاب آرٹس کونسل نوجوانوں میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلہ میں مفید سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور فنِ مصوری کے ذریعے اپنی سوچ کو مثبت رخ دے سکتے ہیں۔ یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے طلبہ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جس کی حوصلہ افزائی کے لیے اس طرز کے پروگرام بے حد ضروری ہیں۔ پنجاب آرٹس کونسل صوبے بھر میں ثقافتی اور فنی سرگرمیوں کے فروغ اور بین الاقوامی سطح تک ملک کا نام روشن کرنے کے لیے کے لیے کوشاں ہے۔تقریب کے اختتام پر ایک پروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد کی گئی، جس میں ججز نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں بالترتیب 50 ہزار 30 ہزار اور 20 20 ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے۔

مزید خبریں

Back to top button