بھارتی وکیل کو بندر نے تگنی کاناچ نچادیا،پیسوں سے بھرا بیگ چھین کردرخت پر چڑھ گیا،سارے پیسے لٹادیئے

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارت میں ایک بندر وکیل سے پیسوں سے بھرا بیگ چھین کر درخت پر چڑھ گیا اور پیسے ہوا میں اڑا دیے۔واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر بلندشہر میں پیش آیاجہاں ایک وکیل اپنے ساتھیوں کے ساتھ جائیداد کی رجسٹری کیلئے اسٹامپ پیپر خریدنے جا رہا تھا کہ کچہری روڈ پر اچانک ایک بندر وکیل کے ہاتھوں سے بیگ چھین کر درخت پر چڑھ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وکیل نے بتایا کہ بیگ میں 2 لاکھ روپے موجود تھے۔بندر درخت کی اونچی شاخ پر بیٹھ گیا اور بیگ کھول کر پیسے نیچے گرانا شروع کردیے۔یہ منظر دیکھ کر وکلا، عدالت آنے والے افراد اور راہگیر درخت کے نیچے جمع ہو گئے اور ہوا میں اڑتے نوٹ جمع کرنے لگے۔واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں، جن میں لوگوں کو نوٹ سمیٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق2لاکھ روپے میں سے1لاکھ91ہزار روپے واپس مل گئے تاہم باقی9ہزار روپے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

مزید خبریں

Back to top button