محسن نقوی کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، اقوام متحدہ نے امن مشنز میں پاکستان کے کردار کی تعریف

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے\مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی، جس میں علاقائی صورتحال، عالمی امور اور امن کے لیے کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران مغربی ایشیا میں تنازعات کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی اور ثالثی کوششوں سمیت اقوام متحدہ کے قیام امن مشنز میں پاکستان کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے قیام امن مشنز میں پاکستان کے طویل المدتی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ تمام چیلنجز کے باوجود پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، جس میں فیلڈ مارشل اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اہم اقدامات کیے گئے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کی کامیابی کے لیے حقیقت پسندانہ مینڈیٹ اور ضروری وسائل کی فراہمی ناگزیر ہے۔

ملاقات میں عالمی امن، سلامتی اور خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button