جو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے گااسے ہی کنٹریکٹ دیا جائے گا،محسن نقوی کاواضح اعلان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے واضح کیاہے کہ جو کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے گا اسے ہی کنٹریکٹ دیا جائے گااور وہ کھیلے گا،ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اورٹیسٹ میچز کی میچ فیس بڑھا رہے ہیں جبکہ ڈومیسٹک کی بھی میچ فیس بڑھا رہے ہیں، اس وقت سرفراز کو ہٹانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جو اپنے لئے کھیلتے ہیں ان کا دروازہ بند کرنے کا کہاہے،میرا کام پروفیشنل طریقے سے بورڈ چلانا ہے،مالی لحاظ سے ہم بہت بہتر ہیں،ہارنے والا نہیں ہوں ٹریک پر چڑھاونگا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ دیکھا، کرکٹ کے معاملات دیکھے، کچھ چیزیں رہتی تھیں ایک دو دن میں بہت چیزیں ملنے والی ہیں، پیر والے دن ٹی ٹونٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ سے متعلق بھرپور پالیسی بنائی گئی ہے،بہت دیر سے پلان تھا کہ سنٹرل کنٹریکٹ، کھلاڑیوں کی سلیکشن کمپیوٹر بیسڈ ہو انسانی بنیادوں پر نہ ہو، آنے والے وقت میں بہت فائدہ ہوگا، 85 فیصد تمام چیزیں انسان کے ہاتھ سے نکال دی ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ جو کھیلے گا وہی کنٹریکٹ لےگا اور کھیلے گا،کمیٹی بنائی ہے اگر کوئی کھلاڑی بھی کیٹگری میں نہیں اترے گا وہ نہیں کنٹریکٹ کا حصہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بتایا تھا کہ جو کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلے گا اس کو کنٹریکٹ بھی نہیں دیا جائے گا، ٹیسٹ کے ساتھ ون ڈے کیٹگری میں رہ سکتے ہیں لیکن ٹیسٹ کے ساتھ ٹی ٹونٹی کھیلنے والا پلیئر نہیں ہو گا، ون ڈے، ٹی ٹونٹی کے کھلاڑی ہونگے، ایمرجنگ کھلاڑیوں کے لئے بھی کیٹگری بنائی ہے، جو کھلاڑی پیسے افورڈ نہیں کرسکتے انکا خیال رکھیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button