محسن نقوی بلاول بھٹو کو منانے میں کامیاب

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیرداخلہ محسن نقوی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو منانے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد محسن نقوی بلاول بھٹو کو لےکر ایوان میں پہنچ گئے۔وزیرداخلہ سے قبل وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ بھی اسحاق ڈار کے ہمراہ تھے۔اس سے قبل پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل کی جانب سے کہا گیا تھا پاکستان پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا، پی پی کے کچھ اراکین بجٹ اجلاس میں شریک ہوں گے تاہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ندیم افضل چن نے بھی پیپلزپارٹی کے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے کی خبر کو غلط قرار دیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button