قوم کی حمایت سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے،محسن نقوی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش

وزیرداخلہ محسن نقوی نے 22 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا

وفاقی وزیر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے،قوم کی حمایت سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے

مزید خبریں

Back to top button