آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو ایران کی شرائط پر عملی اقدامات کرنا ہوں گے،محسن رضائی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی جارحیت دکھائی تو امریکی فوجی اور معاشی مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
محسن رضائی نے تہران میں قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران کو امریکا پر اعتماد نہیں کیونکہ واشنگٹن ماضی میں کئی مرتبہ سفارت کاری اور مذاکرات کو دھوکا دے چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی کارروائی کی تو تہران امریکی فوجی اور معاشی مفادات کو ایسا نقصان پہنچائے گاجو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔
آبنائے ہرمز کے حوالے سے محسن رضائی نے کہا کہ ایران اسے دوبارہ کھولنے سے پہلے امریکا سے اپنی شرائط پوری کرنے کے لیے عملی اقدامات چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو پہلے ایران کی شرائط پوری کرنے کی جانب عملی اقدامات کرنا ہوں گے، اس کے بعد ہی ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولےگا۔



