بھارت کے لیے ایٹم بم سے بڑا دھماکہ:خطے میں 5 ملکی نئے اسلامی دفاعی بلاک کی تیاری، جنرل(ر) خالد نعیم لودھی کے سنسنی خیز انکشافات!

​اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)۔ امریکا اور ایران کے مابین عبوری امن معاہدہ طے پانے کے بعد مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی جیوسیاست میں ایک انتہائی ہولناک اور گیم چینجر تبدیلی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ مقتدر حلقوں کے مطابق خطے میں امریکی اور اسرائیلی بدمعاشی کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کرنے کے لیے پاکستان، ترکیہ، قطر اور سعودی عرب پر مشتمل ایک نیا طاقتور اسلامی دفاعی اتحاد تشکیل پا رہا ہے جس میں پانچویں ملک کے طور پر کویت کی شمولیت بھی متوقع ہے، جو نیٹو طرز کے ایک مشترکہ دفاعی فریم ورک کے تحت کام کرے گا۔ سابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد نعیم لودی نے سینیئر صحافی معظم فخر کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ امریکا ایران حالیہ جنگ میں پاکستان کی مخلصانہ سفارت کاری اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی جرات مندانہ حکمت عملی نے دنیا بھر میں پاک فوج کا لوہا منوا دیا ہے، جس سے روایتی بدمعاشوں کی راتوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ انہوں نے بھارت کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ سالانہ 80 لاکھ ارب روپے دفاع پر پھونکنے والے ہٹ دھرم ہمسائے کو ابھی ہماری خفیہ عسکری ٹیکنالوجی اور نئی دفاعی صلاحیتوں کا ذرا بھی ادراک نہیں ہے، اگر اب بھارت نے سرحد پر کسی قسم کی مہم جوئی یا شرارت کی تو پاک فوج ایسا سکہ بند اور عبرتناک جواب دے گی جس سے نہ صرف بھارت کا غرور خاک میں مل جائے گا بلکہ خطے کے مسلمانوں کے دیرینہ مسائل بھی ہمیشہ کے لیے حل ہو جائیں گے۔ جنرل خالد لودی کا کہنا تھا کہ عسکری تاریخ بدل چکی ہے اور پاکستان ہر ابھرتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے۔

​سینیئر صحافی معظم فخر کا یہ خصوصی اور تہلکہ خیز وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button