میر رضا کی قبر کشائی کل ہوگی،پرانا میڈیکل بورڈ بحال

میر رضا کی قبر کشائی کل ہوگی،پرانا میڈیکل بورڈ بحال

کراچی(جانوڈاٹ  پی کے)نوجوان تاجر میر رضا کی قبر کشائی سے قبل میڈیکل بورڈ ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پانچ رکنی بورڈ کی جگہ دوبارہ سابقہ آٹھ رکنی بورڈ بحال کر دیا گیا، جس کا باقاعدہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سمعیہ سید بورڈ کی کنوینر ہوں گی، جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد پیتھالوجسٹ کے فرائض انجام دیں گے۔بورڈ میں ڈاکٹر فرح وسیم کو فارنزک ایکسپرٹ، جبکہ سی پی ایل سی کے افسر عامر حسن خان کو فارنزک آئیڈینٹیفکیشن ایکسپرٹ کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر کامران، ڈاکٹر سری چند اور ڈاکٹر دانیال مرزا بھی بطور بورڈ ممبر اپنے فرائض انجام دیں گے۔حکام کے مطابق میر رضا کی قبر کشائی کل صبح 11 بجے کی جائے گی، جس کے بعد میڈیکل بورڈ قانونی تقاضوں کے مطابق پوسٹ مارٹم اور دیگر ضروری کارروائی مکمل کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button