کچی آبادی کالونی کے رہائشیوں کا مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج

میرپورخاص(شاھدمیمن /جانوڈاٹ پی کے)میرپورخاص کی سائیں داد کالونی کے رہائشیوں نے خدا بخش ، سوبھو ماچھی اور قادر مغل کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ ان کی کچی آبادی کالونی لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منظور شدہ ہے لیکن اب ایک بااثر شخص مقامی ریونیو عملے کو رشوت دے کر کالونی پر قبضہ کرنا اور انہیں وہاں سے بے دخل کرانا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 70 برس سے اس کالونی میں آباد ہیں مگر اب انہیں بے دخل کرنے کیلئے سازشیں کی جارہی ہیں مظاہرین نے کمشنر میرپورخاص، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرا کے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button