منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا


منی سوٹا(ویب ڈیسک ) امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیاپولس میں اپارٹمنٹ عمارت میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جوابی کارروائی کی جس کے دوران حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
حملہ آور کی شناخت اور زخمیوں کی حالت سے متعلق فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آسکیں، جبکہ فائرنگ کی وجوہات بھی تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔
منی سوٹا کے گورنر ٹم والز نے اپنے بیان میں کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار واقعے سے نمٹ رہے ہیں۔