ایرانی فٹبال ٹیم کےکپتان کا فیفا اور امریکا پر غیر منصفانہ سلوک کا الزام

ہیوسٹن(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی فٹ بال ٹیم کے کپتان مہدی طارمی نے کھیل کی عالمی تنظیم فیفا اور ورلڈ کپ میزبان ملک امریکا کو ہدف تنقید بنالیا۔

ایک بیان میں مہدی طارمی نے فیفا اور میزبان امریکا پر ایرانی ٹیم کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کا بھی الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل سفری مشکلات، ویزا مسائل اور ناقص انتظامات نے ٹیم کی تیاری اور کارکردگی کو متاثر کیا، ایران کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا گیا وہ منصفانہ نہیں ہے ۔

ایرانی فٹ بال ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ فیفا نے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا لیکن کچھ بھی نہیں بدلا، ایرانی ٹیم کے لاجسٹک عملے اور میڈیا کو اب تک ویزے نہیں مل سکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہر میچ کے بعد ٹیم کا واپس جانا پیشہ وارانہ ٹورنامنٹ کے شایان شان نہیں، ہم میکسیکو کے عوام سے محبت کرتے ہیں، مسئلہ سفری انتظامات کا ہے، اگر ہمیں ٹورنامنٹ سے باہر کرنا ہے تو کر دیں، لیکن یہ انصاف نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button