مظفر گڑھ میں گائے کی زبان کاٹ دی

مظفر گڑھ(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے کی مدد سے بے زبان جانور کی زبان کاٹ دی۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ مظفر گڑھ کے علاقے لنگر سرائے میں پیش آیا جہاں ظالموں نے بے زبان جانور کی زبان کاٹ دی۔گائے کے مالک نےملزمان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔



