ماتلی پریس کلب کے صدر ماجد حسین نوتکانی کے انتقال پر ماتلی پریس کلب میں تعزیتی اجلاس

ماتلی(رپورٹ:ایم آر گدی /جانوڈاٹ پی کے)ماتلی کے سینئر صحافی اور ماتلی پریس کلب کے صدر ماجد حسین نوتکانی کے انتقال پر ماتلی پریس کلب میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں صرف صحافتی برادری اور پریس کلب کے عہدے داران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ تعزیتی اجلاس میں ماتلی پریس کلب کے عہدے داران اور صحافیوں بابو نظیر احمد کمبوہ، مقصود احمد بھٹی، اسلم قائمخانی، عبدل ستار عمرانی، دلمراد کمبوہ، یاسین کشمیری، طاہر کمبوہ، مقصود بیمبرو، آصف راجپوت، اے۔ایم۔گدی، دلشاد مغل، بابر مغل، رمضان مغل، راؤ شکیل احمد اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مرحوم ماجد حسین نوتکانی ایک باوقار، دیانتدار اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ صحافت کے اصولوں کو مقدم رکھا اور عوامی مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا دریں اثناء بدین یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) ضلع بدین کے صدر غلام مرتضیٰ میمن، سینئر نائب صدر اے۔ایم۔گدی نائب صدر گل ہنگورجو نائب صدر طاہر سموں جنرل سیکریٹری ناصر جت جوائنٹ سکریٹری مبارک علی واہرو اطلاعات سیکریٹری فیضان اسلم میمن خازن اسلم میمن اراکین ایگزیکٹیو کمیٹی فلاح میمن شاہنواز چاوڑو واصف علی وھرو راشد قمبرانی صادق میندھرو دیگر عہدیداران نے بھی ماجد حسین نوتکانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی انہوں نے اہل خانہ اور ماتلی پریس کلب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔اجلاس کے اختتام پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button