امریکی ریاست میری لینڈ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک

میری لینڈ(ویب ڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد اسرائیلی شہری تھے۔ طیارہ واشنگٹن ڈی سی کے مشرق میں چند کلومیٹر کے فاصلے پر حادثے کا شکار ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ ایک فلائٹ اسکول کی ملکیت تھا اور تربیتی پرواز پر تھا، تاہم حادثے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں واقعے کی اطلاع رات 11 بج کر 30 منٹ پر ملی، جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور تمام ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button