وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈی جی پی آر کی ری سٹرکچرنگ کا حکم، نئی ہیڈکوارٹر بلڈنگ کی بھی منظوری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈی جی پی آر کی ری سٹرکچرنگ کا حکم دیتے ہوئے ہیڈکوارٹر کی نئی عمارت کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری نے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں مریم نواز شریف نے میڈیا کے واجبات کی ادائیگی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی جی پی آر کی کارکردگی جانچنے کے لیے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن پر بھی زور دیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام تک بروقت اطلاعات کی رسائی یقینی بنانے کے لیے ڈی جی پی آر کو دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے، کمیونیکیشن آرٹ سے بڑھ کر سائنس بن چکی ہے، اسے سمجھنا ہوگا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ اطلاعات کی فراوانی کے دور میں سچ اور جھوٹ کی پرکھ کے لیے عوام کو حکومت کے فلاحی اقدامات سے باخبر رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کمیونیکیشن کے شعبے میں قابلِ تقلید مثال قائم کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button