وزیراعلیٰ مریم نواز آج عارف والا جائیں گی، ’’نواز شریف سکول آف ایمننس‘‘ کا افتتاح کریں گی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج عارف والا کا دورہ کریں گی، جہاں وہ ’’نواز شریف سکول آف ایمننس‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کریں گی۔
دورے کے دوران وزیراعلیٰ افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی اور شرکاء سے خطاب بھی کریں گی، جس میں صوبے میں تعلیم کے فروغ اور حکومتی اقدامات پر اظہارِ خیال متوقع ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تقریب کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ افتتاحی تقریب کے لیے پنڈال بھی سجا دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی عارف والا آمد سے قبل سکیورٹی سمیت انتظامی امور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تاکہ تقریب خوش اسلوبی سے منعقد کی جا سکے۔



