راولپنڈی بارش کی صورتحال، مریم نواز خود نگرانی کر رہی ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں بارش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خود نگرانی کر رہی ہیں۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ریسکیو، واسا، پیرا فورس اور ضلعی انتظامیہ کا عملہ فیلڈ میں موجود ہے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بارش تھمنے کے فوراً بعد سڑکوں اور آبادیوں سے پانی نکالنے کا عمل شروع کردیا جائے گا، جبکہ راولپنڈی میں واسا سمیت تمام متعلقہ اداروں کے پاس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری وسائل موجود ہیں۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق اگلے چند گھنٹوں میں راولپنڈی سے پانی کلیئر کردیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button