سہیل سمیر نے وائرل ویڈیو پر معافی مانگ لی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستانی اداکار سہیل سمیر نے سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہونے والے ایک متنازع ویڈیو کلپ پر مداحوں اور صارفین سے معذرت کرلی۔

چند روز قبل سہیل سمیر کا ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا تھا، جس میں ان کے ساتھ ایک خاتون اداکارہ بھی موجود تھیں۔ بتایا گیا کہ یہ کلپ ایک فلم کا حصہ تھا، تاہم اس کے مناظر پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

ویڈیو دوبارہ وائرل ہونے کے بعد سہیل سمیر نے سوشل میڈیا پر وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کلپ تقریباً 10 سال پرانا ہے۔

اداکار نے اپنے پیغام میں ان تمام افراد سے دل کی گہرائیوں سے معذرت کی جنہیں اس کلپ کی وجہ سے دکھ، تکلیف یا مایوسی ہوئی۔

سہیل سمیر کا کہنا تھا کہ شاید اس وقت انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ماضی کی کوئی حرکت مستقبل میں دوبارہ اس طرح سامنے آسکتی ہے، تاہم اب انہیں احساس ہوا ہے کہ ان کے اپنے گھر میں بھی ماں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں اور اگر ان کے خاندان کے کسی فرد سے متعلق ایسا مواد سامنے آئے تو انہیں بھی یقیناً تکلیف ہوگی۔

انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے اُس وقت ایسا مواد نہیں کرنا چاہیے تھا‘‘، حالات جیسے بھی رہے ہوں، عزت بنانے میں سالوں لگ جاتے ہیں لیکن اسے ختم ہونے میں صرف ایک لمحہ لگ سکتا ہے۔

سہیل سمیر نے کہا کہ وہ اپنی غلطی پر دل سے شرمندہ اور افسردہ ہیں اور مداحوں و صارفین سے انہیں معاف کرنے کی درخواست کی۔

مزید خبریں

Back to top button