سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 800 روپے سستا ہوگیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں یکم ستمبر 2026 کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، 24 قیراط سونا فی تولہ 800 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے ہوگئی۔
10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 686 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 950 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 629 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 65 ہزار 717 روپے ہوگئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 129 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 111 روپے ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 428 ڈالر فی اونس ہوگئی، جبکہ عالمی سطح پر چاندی کی قیمت بھی 50 سینٹ کمی کے بعد 66.50 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔



