زمان پارک حملہ کیس: فلک جاوید کی ضمانت پر فیصلہ نہ ہوسکا، عدالت نے ریکارڈ طلب کرلیا


لاہور(جانوڈاٹ پی کے) زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے عدالت سے مزید مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے فلک جاوید کی درخواست ضمانت کو فی الحال زیرِ التوا رکھتے ہوئے پولیس سے مقدمے کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔
فلک جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک عابد حسین نے کیس کی سماعت کی۔