کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی قوم کا فخر، دشمن بھی ان کی بہادری کا معترف تھا، مریم نواز

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نشانِ حیدر پانے والے قومی ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے یومِ شہادت پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی عظیم قربانی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے اور پاکستانی عوام اپنے بہادر سپوت کو سلام پیش کرتی ہے۔

اپنے خصوصی پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے جرات، بہادری، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بے مثال مظاہرہ کرتے ہوئے وطنِ عزیز کا دفاع کیا اور معرکۂ کارگل میں دشمن پر ہیبت طاری کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی غیر معمولی شجاعت اور دلیری کا اعتراف دشمن نے بھی کیا، جو ان کی بے مثال بہادری کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی لازوال قربانی اور وطن سے وفاداری ہمیشہ قوم کی یادوں میں زندہ رہے گی، جبکہ پاکستان اپنے شہداء کی عظیم خدمات، ایثار اور قربانیوں کو ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتا رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button