اسلام آباد کو سومنات بنانے کی سازش قوم مسترد کر دے گی، احسن اقبال

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو سومنات بنانے کی سازش قوم مسترد کر دے گی۔
احسن اقبال نے پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات کو آئینی و جمہوری اداروں کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو میدانِ جنگ بنانے کی کوششیں ملکی مفاد میں نہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو صوبے میں دہشت گردوں کے حملوں کی روک تھام پر توجہ دینی چاہیے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات سیاسی نہیں بلکہ کرپشن سے متعلق ہیں، پی ٹی آئی کے ارکان اور کارکنوں کو اپنی قیادت سے کرپشن کے الزامات سے متعلق سوال کرنا چاہیے۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو حالیہ عرصے میں اسلام آباد میں درج مختلف مقدمات کا سامنا ہے، جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت ان کے خلاف متعدد مقدمات میں کارروائی کرچکی ہے۔



