مریم نواز کا 60 کروڑ روپے کی لاگت سے ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کیلئےانٹرن شپ پروگرام کا اعلان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے 60 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک ہزار ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔

انٹرن شپ پروگرام کے تحت ویٹرنری گریجویٹس کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا جبکہ پیراویٹس کے لیے ماہانہ وظیفے کی رقم 40 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

رواں سال کے لیے انٹرن شپ کوٹہ ویٹرنری گریجویٹس کے لیے 264 جبکہ پیراویٹس کے لیے تعداد 371 رکھی گئی ہے۔

درخواستوں کی وصولی کے لیے 15 مئی 2026 تک توسیع کردی گئی ہے۔

درخواست جمع کروانے کے خواہشمند افراد www.jobs. punjab. gov. pk پر موجود فارم کو پُر کریں۔

مزید خبریں

Back to top button