عالمی پانیوں میں کوئی ٹول وصول نہیں کر سکتا،امریکی وزیر خارجہ نے ایران پر واضح کردیا

منامہ(جانوڈاٹ)امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نےکہا ہے کہ ہم یہ قبول نہیں کریں گے کہ کہ آبنائے ہرمز کسی ایک ملک کی ملکیت ہو،عالمی پانیوں میں کوئی ملک ٹول یا فیس چارج نہیں کرسکتا۔بحرین میں خلیج تعاون کونسل کے وزرائےخارجہ سےگفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرِخارجہ نے کہا کہ تکنیکی ٹیمیں30جون کو دوبارہ سوئٹزر لینڈجائیں گی جہاں ایران سے جوہری پروگرام اور پابندیوں سے متعلق بات کریں گی۔امریکی وزیرخارجہ کہا ہےکہ عالمی پانیوں میں کوئی ملک ٹول یا فیس چارج نہیں کرسکتا،ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا،یقینی بنائیں گے مذاکرات میں ہونے والے فیصلے خطے، اتحادیوں کے مفاد میں ہوں،ہم ایران کے ساتھ معاہدہ چاہتے ہیں، مگر کسی بھی قیمت پر معاہدہ نہیں چاہتے۔مارکوروبیو نےمزیدکہا ہے شام میں لبنان اور اسرائیل کےدرمیان بات چیت جاری ہے، امریکا امن عمل مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے،مشرق وسطیٰ کے دورے کا مقصد مدد دوستی، تعاون اور اتحاد کیلئے شکریہ اداکرنا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button