صدر کبڈی ایسوسی ایشن پنجاب کامنڈی احمد آباد میں معرکہ حق کبڈی ٹورنامنٹ کے انتظامات کا جائزہ

دیپالپور(جانو ڈاٹ پی کے)پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی پنجاب چوہدری افتخار حسین چھچھر سیکرٹری پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن طاہر وحید جٹ کے ہمراہ عوامی سٹیڈیم منڈی احمد آباد میں 16 مئی کو ہونے والے معرکہ حق کبڈی ٹورنامنٹ کے انتظامات کا جائزہ لینےکیلئے پہنچے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سردار حمزہ اسحاق نے بریفنگ دی واضح رہے کہ 16 مئی بروز ہفتہ شام پانچ بجے پاکستان کبڈی فیڈریشن اور پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے تعاون سے پاک آرمی،ایئرفورس۔پنجاب وائٹ اور پنجاب گرین کی ٹیموں کے درمیان پانچ میچز کھیلے جائیں گے چوہدری افتخار حسین نے بتایا کہ آپریشن معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر اس کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاجا رہا ہے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو انعامات کی شکل میں دس لاکھ روپے اور ٹرافیاں پیش کی جائیں گی وفاقی وزیر میاں معین احمد خاں وٹو کے علاؤہ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈی پی او اوکاڑہ اور اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور سمیت کبڈی لورز اور معززین علاقہ کی بہت بڑی تعداد سنسنی خیز مقابلوں سے لطف اندوز ہوں گے



