الحاقِ پاکستان کادن کشمیریوں کے لازوال عزم کا مظہر ہے،محمد علی ملکانی

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سندھ محمد علی ملکانی کا یوم الحاق پاکستان پر پیغام کہا الحاقِ پاکستان کا دن کشمیریوں کے لازوال عزم کا مظہر ہے،19 جولائی 1947 کی قرارداد کشمیری عوام کی سچی امنگوں کی آئینہ دار ہے،کشمیریوں نے تقسیمِ ہند سے قبل ہی پاکستان کے ساتھ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر لیا تھا،اہلِ کشمیر اور پاکستان کا رشتہ مذہبی، جغرافیائی اور ثقافتی بنیادوں پر قائم ہے،بھارتی ظلم و جبر کشمیریوں کے دلوں سے الحاقِ پاکستان کی تڑپ ختم نہیں کر سکتا،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،حکومتِ سندھ غاصبانہ بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھے گی،عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لیں۔



