‘چاچے بھتیجے’ کا معاملہ کھلنے والا ہے: پیپلز پارٹی قیادت کا انجام قریب ؟

لاہور: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)​صدر مملکت آصف علی زرداری کے اہم دورہ چین کے دوران جہاں ایک طرف بڑے معاہدے طے پا رہے ہیں، وہیں دوسری طرف پاکستان میں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے گرد قانون کا شکنجہ تیزی سے کسنے لگا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ملک ریاض کی دبئی میں مبینہ حراست اور انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد پاکستان کا سیاسی منظر نامہ مکمل طور پر تبدیل ہونے کے قریب ہے۔ ملک ریاض پر دبئی میں ساڑھے تین ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کے سنگین الزامات ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر انہیں پاکستان لایا گیا تو وہ اپنی جان بچانے کے لیے کئی بڑے ناموں کو بے نقاب کر دیں گے۔ اس ضمن میں ایک پرانے واقعے کا ذکر بھی زبان زد عام ہے جس کے مطابق بلاول بھٹو نے مبینہ طور پر پارٹی فنڈ کے نام پر 50 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر آصف علی زرداری نے اسے ‘چاچے بھتیجے’ کا معاملہ قرار دے کر خاموشی اختیار کر لی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک ریاض کی گرفتاری صرف عمران خان کے 190 ملین پاؤنڈ کیس تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس کی زد میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے وہ تمام مہرے آئیں گے جنہوں نے بحریہ ٹاؤن کراچی جیسے منصوبوں میں زمینوں پر قبضے کے لیے سہولت کاری فراہم کی۔ اسٹیبلشمنٹ کی حالیہ سختی اور فائلوں کے کھلنے سے یہ اشارے مل رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے لیے انے والے دن انتہائی کٹھن ثابت ہو سکتے ہیں اور سیاسی میدان میں ایک بڑا ‘رن’ پڑنے والا ہے۔

 مزید تفصیلات کے لیے ​صحافی شکیل ملک کا وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button