لکی مروت:مسجدکے قریب مبینہ دھماکا،2بچیاں جاں بحق،8افرادزخمی

ڈی آئی خان(جانوڈاٹ پی کے)لکی مروت میں مسجد کے قریب مبینہ دھماکے میں 2 بچیاں جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں لکی مروت کے علاقے خیرو خیل پکہ میں مسجد کے قریب مبینہ دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 بچیاں جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔واقعے کے فوراً بعد امدادی اور سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں ، جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، شواہد اکٹھے کیے اور موقع پر موجود افراد سے بیانات لینے کے علاوہ صورتحال کا جائزہ لیا۔



