بجٹ سے قبل مہنگائی کا جھٹکا، ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) بجٹ سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور بوجھ بڑھ گیا ہے، کیونکہ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 96 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 308 روپے 76 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت بڑھ کر 3463.41 روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس اضافے سے گھریلو صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، خصوصاً ایسے علاقوں میں جہاں گیس کی دستیابی پہلے ہی محدود ہے۔

مزید خبریں

Back to top button