کرپشن اور ناقص کارکردگی پر لیسکو میں بڑی تبدیلیوں کی تیاری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لیسکو میں بڑے پیمانے پر افسسران کے رد وبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لیسکو ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لیسکو میں بڑے پیمانے پر افسسران کے رد وبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے چیف لسیکو رمضان بٹ نے ایک سال کی کارکردگی رپورٹ تیار کر لی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ناقص کارکردگی کے حامل ایکسین، ایس ایز اور ایس ڈی اوز ہٹا دیے جائیں گے جبکہ جولائی کے دوسرے ہفتے میں تقرر اور تبادلے ہوں گے۔

اس کے علاوہ سالہا سال سے اچھی ڈویژنوں میں تعینات ایکسینز کو باہر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت تمام ایس ایز اور ایکسینز کو اوکاڑہ، شیخوپورہ، ننکانہ اور قصور بھیجا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو جولائی میں لاسز ریکوری رپورٹ بورڈ کو بھجوائیں گے کیونکہ متعدد ایکسینز اور ایس ڈی اوز پر کرپشن کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button