ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی، دل کا دورہ پڑنے والے شخص کی جان بچ گئی

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/ جانوڈاٹ پی کے) ضلع اوکاڑہ کے نواحی علاقے 39/3R اڈہ سے دل کا دورہ پڑنے کے باعث ایک 50 سالہ شخص کے بے ہوش ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچتے ہی مریض کا معائنہ کیا اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن (CPR) کا آغاز کر دیا۔ ریسکیو ٹیم نے مسلسل 15 منٹ تک CPR جاری رکھا، جس کے نتیجے میں مریض کی سانس اور نبض بحال ہو گئیں۔
ابتدائی طبی امداد اور کامیاب ریسسٹیٹیشن کے بعد مریض کو مزید علاج معالجے کے لیے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا۔
مریض کے لواحقین نے ریسکیو 1122 کی بروقت رسپانس، پیشہ ورانہ مہارت اور جان بچانے کی کامیاب کارروائی پر ریسکیو اہلکاروں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فوری اور مؤثر کوششوں کی بدولت ان کے عزیز کی جان بچ سکی



