لاڑکانہ،منشیات فروشی کے الزام میں ماں اور بیٹے کو گرفتار کر لیا

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) ضلع قمبرشہدادکوٹ کے علاقے نصیرآباد میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے الزام میں ماں اور بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے. پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت صغریٰ بھٹی اور پنھل بھٹی کے ناموں سے ہوئی ہے جن سے 52 گرام آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے. پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کے عارب بھٹی نامی شوہر کو کچھ روز قبل لاڑکانہ پولیس نے آئس فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرلیا تھا جس کو جیل بھیجا جا چکا ہے.



