لاڑکانہ:بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج جاری،پری میڈیکل میں لڑکیاں،پری انجینئرنگ میں لڑکے پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاڑکانہ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کر دیے ہیں، بورڈ کے ناظم امتحانات پروفیسر عبدالجبار جونیجو کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں مجموعی کامیابی کا تناسب 84.49 فیصد جبکہ پری انجینئرنگ گروپ میں 85.48 فیصد رہا، پری میڈیکل گروپ میں طالبات نے مجموعی طور پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، طالبات میں فائزہ خالد نے 1025 نمبر حاصل کرکے پہلی، مسکان نے 1023 نمبر لے کر دوسری جبکہ خوش نصیب نے 1021 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی، طلبہ میں محمد حسنین نوید نے 1020 نمبر حاصل کرکے پہلی، عبدالصمد نے 1019 نمبر لے کر دوسری جبکہ مجتبیٰ علی نے 1018 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی، اسی طرح پری انجینئرنگ گروپ میں طلبہ میں علی مصطفیٰ نے 1019 نمبر حاصل کرکے پہلی، مداح حسین نے 1018 نمبر لے کر دوسری جبکہ سرمد میمن نے 1017 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی، طالبات میں نور العین نے 1015 نمبر حاصل کرکے پہلی، پریانکا کماری نے 1011 نمبر لے کر دوسری جبکہ زنیرا نے 1010 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی، بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں 36,242 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے، جن میں 30,952 کامیاب اور 5,680 امیدوار ناکام رہے، اسی طرح پری انجینئرنگ گروپ میں 11,111 امیدوار شریک ہوئے، جن میں 9,618 کامیاب اور 1,634 امیدوار ناکام قرار پائے.

مزید خبریں

Back to top button