لاہور سمیت پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

لاہور (جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کل سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ متعدد علاقوں میں بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق 5 جون تک اپر اور سنٹرل پنجاب میں بادلوں کا راج برقرار رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران لاہور، گرد و نواح اور دیگر شہروں میں وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے، جس سے موسم خوشگوار اور درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل شام سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے جو 5 جون تک مختلف وقفوں سے جاری رہ سکتا ہے۔ لاہور میں مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق موسم کی یہ تبدیلی حالیہ شدید گرمی سے متاثر شہریوں کے لیے ریلیف کا باعث بن سکتی ہے۔ بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے، تاہم بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی کا امکان بھی موجود ہے۔

مزید خبریں

Back to top button