لاہور میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا


لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پنجاب بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صوبے میں مون سون کا سسٹم تاحال موجود ہے۔
لاہور میں رات گئے شروع ہونے والی ہلکی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت کم کردی، جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں مزید بارش کا امکان ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔