تحریک انصاف میں پھوٹ،سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس سے30ارکان اسمبلی غیر حاضر

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا اسمبلی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں30سے زائد اراکین غیر حاضر رہے۔خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں ناراض اراکین نے شرکت نہیں کی اور 92 اراکین پرمشتمل پارلیمانی پارٹی اجلاس میں30 سے زائداراکین غیرحاضر رہے۔ذرائع نے بتایاکہ علی امین گنڈاپور، فضل الہٰی، نیک محمد سمیت دیگر شریک نہیں ہوئے، بیشتر ناراض ارکان نے ملک سے باہر ہونے یا دیگر مصروفیات کوعدم شرکت کی وجہ بتائی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ سے متعلق معاملات پرکئی اراکین وزیراعلیٰ سےناراض ہیں۔



