اسلام کوٹ کے قریب خاتون کی کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی

تھرپارکر(رپورٹ : میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) تحصیل اسلام کوٹ کے گاؤں پراگو بھیل میں 29 سالہ خاتون ولیا زوجہ کرمچند بھیل نے مبینہ طور پر اپنے گھر کے قریب واقع کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے آر ایچ سی اسپتال اسلام کوٹ منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button